مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیر صحت ڈاکٹر جمیل جبق مشہد مقدس میں طبی مراکز کا دورہ کرنے کے بعد تہران پہنچ گئے ہیں۔ لبنان کے وزير صحت تہران کے دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات اور صحت کے امور کے سلسلے میں ایرانی وزارت صحت کے حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں۔ لبنان کے وزير صحت تہران میں دوائیں بنانے والی فیکٹریوں اور دیگر طبی مراکز کا دورہ بھی کریں گے۔
لبنان کے وزیر صحت مشہد مقدس میں طبی مراکز کا دورہ کرنے کے بعد تہران پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1892655
آپ کا تبصرہ